ڈیرہ غازیخان(بیورو رپورٹ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے قتل کے مقدمہ میں ایک ملزم کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا جبکہ 3 ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہو ئے بری کر دیااستغاثہ کے مطابق پرانی مقدمہ بازی کی رنجش پر ملزمان محمد عمران شہانی،محمد حسین،حفیظ اور کریم بخش وغیرہ نے عمر فاروق،اللہ بخش، عبد السلام پر فائرنگ کرکے انہیں شدید زخمی کر دیا تاہم عمر فاروق دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا پولیس تھانہ گدائی نے مقدمہ درج اور چالان مکمل کرکے عدالت میں پیش کیا مقدمہ کی سماعت مکمل ہونے کے بعدجرم ثابت ہونے پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبد الرحیم نے ملزم محمد عمران ولد ذوالفقار شہانی کو عمر قید اور 5 لاکھ جرمانہ اور دوسری دفعہ میں مزید ایک سال سزا اور 25 ہزار روپے دامان زخمی کو ادا کرنے کی سزا سنادی عدم ادائیگی جرمانہ پر مزید چھ ماہ قید بھگتنا ہوگی عدالت نے دیگر تین ملزمان محمد حسین،حفیظ اللہ اور کریم بخش کو شک کا فائدہ دے کربری کر دیا جبکہ ایک ملزم کریم دوران سماعت انتقال کر گیا تھا