روجھان پولیس کی کارروائی ، 267 بوتل شراب پکر لی ،دو ملزمان گرفتار  

Jan 21, 2022

روجھان (کورٹ رپورٹر،خبر نگار) تھانہ روجھان پولیس کی کاروائی 2 بین الصوبائی شراب ڈیلر شراب کی بھاری کھیپ سمیت گرفتار،ترجمان پولیس کے مطابق پولیس ٹیم تھانہ روجھان کی ایس ایچ او روجھان اسحاق جان اور ڈی ایس پی پرویز احمدانی کی سربراہی میں 2 بین الصوبائی شراب ڈیلرز حسنین بخش ولد اللہ ڈوایا قوم گاڈی اور زاہد ولد قلندر قوم شلوانی کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی ولائیتی شراب کی 267 بوتلیں برآمد کر لیں ۔ ملزمان کار کے ذریعے سندھ سے پنجاب شراب کی ڈیلیوری کرنے جا رہے تھے۔ 

مزیدخبریں