کوٹ ادو(خبرنگار) 3سالہ بچی سے زیادتی ،ملزم کو جرم ثابت ہونے پر عمرقید2لاکھ روپے جرمانہ اور8لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا ،استغاثہ کے مطابق25 کتوبر2019کے روز وارڈ نمبر 14 اے کے رہائشی ملازم حسین وڈکی 3سالہ پوتی( ا)جو دوپہر کے وقت گھر کے باہرکھیل رہی تھی کہ اوباشلاڑ چوک کا رہائشی آصف موچی اسے ورغلا پھسلا کر ساتھ لے گیا تھا اور اس کے ساتھ زبردستی زیادتی کی تھی جس سے بچی کی حالت غیر ہوگئی تھی بچی کے رونے پر لوگوں نے آصف موچی کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تھا اور خوب چھترول کے بعد پولیس کے حوالے کردیا تھا جس کا پولیس تھانہ سٹی کوٹ ادو نے مقدمہ درج کیا تھا۔پولیس سٹی کوٹ ادو نے ملزم کی تفتیش کے بعد چالان عدالت میں پیش کیا تھا دوران سماعت جرم ثابت ہونے پرایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عاصمہ تحسین ملک نے ملزم آصف پر جرم ثابت ہونے پر عمرقید کی سزاء کا حکم سناتے ہوئے عمر قید 2لاکھ روپے جرمانہ اور 8لاکھ روپے ہرجانہ بھی عائد کردیا،عدم ادائیگی پر مزید 6ماہ سزا بھگتناہوگی۔
3سالہ بچی سے زیادتی،ملزم کوعمرقید10لاکھ جرمانہ وہرجانہ کی سزا
Jan 21, 2022