بلدیاتی الیکشن اور ترقیاتی کاموں  کا ایک ساتھ اعلان پری پول  دھاندلی ہے: قاضی زاہد حسین 

Jan 21, 2022

 لاہور(خصوصی نامہ نگار )پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کی تاریخ اور پنجاب میں ترقیاتی کام کروانے کاایک ساتھ اعلان پری پول دھاندلی کا آغاز ہے۔الیکشن کمیشن کو اس پر نوٹس لینا چاہیے۔ حکومت کو بنے 3سال سے زائد کا عرصہ گزر گیا ترقیاتی کاموں کا درد اب کیوں اٹھا؟انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی انتخابات کی آمد پر قومی خزانے کا ترقیاتی منصوبوں کی آڑ میں سیاسی استعمال کیا جاتا تھا۔ آج بھی وہی روش اختیار کی جارہی ہے جو ماضی میں ہوتا رہا وہی آج ہورہا ہے۔ تبدیلی کہاں ہے۔؟ شیڈول آنے کے بعد کسی وزیر، ایم این اے یا ایم پی اے کو ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ 

مزیدخبریں