لاہور( اپنے نامہ نگار سے) گورنر پنجاب چوہدری سرور سے لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں لاہور ٹیکس بار کے صدر جمیل اختر بیگ، نائب صدر لاہور ٹیکس بار حسیب اللہ خان ودیگر عہدیداروں نے شرکت کی ہے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ لاہور ٹیکس بار کے وفد نے گورنر پنجاب چوہدری سرور کو مسائل سے آگاہ کیا۔ لاہور ٹیکس بار کے وفد نے گورنر پنجاب کو گلدستہ پیش کیا۔