لاوارث قرار دیکر بغیر کفن ،جنازہ دفنایا گیا بزرگ کروڑ پتی نکلا 

لدھیوالہ وڑائچ(نمائندہ نوائے وقت )لاوارث قرار دے کر لدھیوالہ وڑائچ  قبرستان میں کفن اور جنازے کے بغیر دفن کی گئی میت کی شناخت ہو گئی،ستر سالہ شخص غیر شادی شدہ اور کروڑوں روپے کی جائیداد کا مالک تھا اور اکیلا رہتا تھا۔تفصیلات کے مطابق دو روز قبل لدھیوالہ وڑائچ پولیس کو شیرا کوٹ سے ملنے والے ستر سالہ شخص کی لاش کی شناخت محمد طارق مغل ولد محمد شفیع کے نام سے ہوئی ہے جو نیائیں چوک کا رہائشی تھا اور وہ غیر شادی شدہ ہونے کے ساتھ ساتھ کروڑوں روپے کی جائیداد کا مالک تھا اور گھر میں اکیلا رہتا تھا مدفون شخص کے ورثا کا کہنا ہے کہ ایک دو روز میں مجسٹریٹ کو قبر کشائی کر کے میت کی حوالگی کے لئے درخواست دی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن