گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں رفعت ضیاء کی زیر نگرانی ماہِ جنوری میں سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور طالب علموں کیلئے پاکستان لائف سیورز پروگرام کے تحت گورنمنٹ ہائی اسکول فار بوائز نظام آبادوزیر آباد، گورنمنٹ ہائی اسکول فار بوائز گکھڑ، قائد اکیڈمی گکھڑ، الائیڈ اسکول سوئی گیس روڈ کیمپس اور ماڈل ٹاؤن کیمپس میں اساتذہ اور طالب علموں کو پاکستان لائف سیورز پروگرام کے تحت ابتدائی طبی امدادکے حوالے سے تربیت دی گئی۔ جس کا مقصد حرکت قلب اور سانس کی بحالی کا عمل، خون کے بہاؤکو روکنا اور مریضوں کو پیشہ ورانہ ابتدائی طبی امداد فراہم کرنا ہے اس موقع پر ڈسڑکٹ ایمرجنسی آفیسرگوجرانوالہ میاں رفعت ضیاء کا کہنا تھاکہ ریسکیو 1122کے تربیتی پروگرامز کا مقصد لوگوں میں شعور پیدا کر نا ہے کہ وہ اپنے گھر، دفاتر، محلوں اور سڑکوں پر ہر قسم کے حادثات پر قابو پاسکیں اورکم سے کم وقت میں لوگوں کی زندگی بچانے میں ریسکیو1122کا ساتھ دیں۔