حکومت علی پورچٹھہ کوگیس فراہم کرنے کا وعدہ پورا کرے: ملک آصف 

علی پورچٹھہ(نامہ نگار ) حکومت علی پورچٹھہ کوگیس فراہم کرنے کا وعدہ پورا کرے۔یہ بات ملک محمد آصف نے احتجاج کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ گھروں میں ماں بہنیں سخت پریشان ہیں اور لوگ مہنگی ایل پی جی گیس اور مہنگی لکڑیاں خرید کرنے پر مجبور ہیں جو ان کے بس میں نہیں صورتحال یہ ہے کہ کوئی بھی سیاسی لیڈر بات سننے کے لیئے تیار نہیں حکومت عوام کی پریشانی کا ادراک کرتے ہوئے سوئی گیس بحران کو حل کرے۔

ای پیپر دی نیشن