لاہور (نامہ نگار) این اے 126کے درجنوں سنی علمائے کرام نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔اس سلسلے میں امیدوار این اے 126آصف محمود ناگرہ کے ڈیرہ ناگرہ سبزہ زار میں پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل کی زیر صدارت تقریب ہوئی۔اس موقع پر چودھری ضیاء احمد ناگرہ اور صدر علماء ونگ پنجاب علامہ یوسف اعوان بھی موجود تھے۔پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے سنی علمائے کرام میں علامہ حکیم ریاض قادری،علامہ شہزاد مدثر، علامہ آصف جمالی، علامہ ارشد مدنی ،حافظ عمر حافظ محی الدین ،حافظ طلحہ،نعیم خان، قاری عدنان ،حافظ افضال، حافظ عرفان ،حافظ نعمان رضا، حافظ اویس ،حافظ سجاد، حافظ عادل نوشاہی، حافظ وحید ،حافظ باسط ،حافظ فرحان ،محمد لطیف، مہر اعظم اور محمد اکرم شامل ہیں۔