نصیر آباد (نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ن نصیرآباد کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری میر محمد عالم گولہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی قیام پاکستانی عوام کی ضرورت بن چکی ہے سلیکٹیڈ ناہل اناڑی نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے ریاست مدینہ میں کوئی رات کو بھوکا نہیں سوتا تھا اور سب کے حقوق محفوظ تھے لیکن موجودہ حکومت آج ملک پر بھاری بوجھ بن چکی ہے موجودہ حکومت نے منی بجٹ پیش کرکے عوام پر مزید مہنگائی کا بم گرادیا ہے پٹرول ڈیزل 148 روپے تک مہنگا کردیا گیا جبکہ بجلی کے بل عوام پر بجلی بن کر گر رہے ہیں لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہو رہے ہیں آٹا چینی اور دال 20 ہزار روپے ماہانہ کمانے والے کنبے کی پہنچ سے دور ہوچکے ہیں جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں میں بھی پانچ سو گنا اضافہ کردیا ہے بچہ بچہ گواہی دے رہا ہے کہ یہ 74سال کی بدترین حکومت آئی ہے جس نے عوام کا جینا چھین لیاہے۔
اناڑی حکومت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا:محمد نواز
Jan 21, 2022