اعصام الحق کا آسٹریلین اوپن میں کامیابی کے ساتھ آغاز

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق نے آسٹریلین اوپن میں اپنے سفر کا آغاز کامیابی کے ساتھ کردیا۔مینز ڈبلز کے پہلے راونڈ میں اعصام الحق نے  ساتھی کھلاڑی قازقستان کے الیگزینڈر کیساتھ فرانسیسی جوڑی کو شکست دی، نکولس اور فبرئیس مارٹن کیخلاف دو گھٹنے 27 منٹ جاری رہنے والے میچ کا سکور سات چھ، پانچ سات اور چھ دو رہا۔اعصام الحق نے پہلی جیت پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ٹورنامنٹ میں پہلے میچ میں کامیابی خاص اہمیت رکھتی ہے، نئے سال میں اب تک پرفارمنس کاگراف کافی بہتر جارہاہے، الیگزینڈر کے ساتھ پہلی دفعہ کھیل رہاہوں۔ کوشش ہوگی کہ زیادہ سے زیادہ فتوحات سمیت کر پاکستان کا نام روشن کروں۔ ناک آئوٹ میچز میں ہر روز فائنل ہوتاہے اور آپ کو نئے حریف کے خلاف پرفارم کرنا پڑتاہے ۔اعصام الحق قریشی کی جوڑی دوسرے رائونڈ میں کل ایس کوون اور ایم گیرون کے خلاف میدان میں اتریگی ۔ویمنز سنگلز میں سیمونہ ہالیپ نے بی ہداد مایہ کو چھ دو چھ صفر ‘ڈی کوونسک نے ایلیا راڈو کانو کو چھ چار ‘چار چھ اور چھ تین ‘کے کنیپی نے ایم بوزکووا کو چھ دو اور سات تین ‘ایس ژانگ نے ای رباکینا کو چھ چار اور چھ ایک سے شکست دیدی ۔ مینز سنگلز میں جان اسنر نے ایس جانسن کو چھ دو ‘چھ چار اور چھ تین ‘ڈی مدویدیو نے این کرجیئس کو سات ایک ‘چھ چار ‘چار چھ اور چھ دو ‘ٹی ڈینیئل نے اینڈی مرے کو چھ چار ‘چھ چار ‘چھ چارسے ہرا دیا ۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...