لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کے ساتویں سیزن کیلئے کرونا وائرس سے متعلق ہیلتھ اینڈ سیفٹی پروٹوکولز جاری کردیے گئے ‘ خلاف ورزی پر 5 پینلٹیز کا سامنا کرنا پڑے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ دستاویزات کے مطابق وارننگ اور تنبیہ، 5 سے 25 فیصد میچ فیس کی کٹوتی پینلٹینز میں شامل ہیں۔ سنگین خلاف ورزی پر لیگ سے نکالنے کی بھی سزا دی جا سکے گی۔کمیٹی کو انفرادی کیسز کی بنیاد پر کم یا سخت سزا دینے کا اختیار ہوگا۔معمولی خلاف ورزیوں میں مخصوص جگہوں کے باہر 6 فٹ فاصلے کا خیال نہ رکھنا شامل ہے، پانی کی بوتل، سامان تولیے اور کٹ شیئر کرنا بھی معمولی خلاف ورزیوں میں شامل ہے۔ پی ایس ایل میں میچ سے پہلے یا بعد میں ہاتھ ملانا معمولی خلاف ورزی میں شامل ہوگا، گراؤنڈ یا ڈریسنگ روم سے لانڈری نہ اٹھانا بھی معمولی خلاف ورزی میں شامل ہے۔اجازت کے بغیر آئسولیشن روم میں جانا بھی معمولی خلاف ورزی میں شامل ہے اور فزیو اور مساجر کا ماسک کے بغیر ٹریٹمنٹ کرنا بھی معمولی خلاف ورزی میں شامل ہے۔ اجازت کے بغیر ممنوعہ علاقے میں موجود ہونا بھی معمولی خلاف ورزی میں شامل ہے۔ سنگین خلاف ورزیوں میں ہوٹل کے مینٹیننس سٹاف کے علاوہ کسی کو کمرے میں بلانا یا ملنا شامل ہے۔ بائیو ببل انٹیگریٹی منیجرکی اجازت کے بغیر کمرے میں کوئی چیز منگوانا سنگین خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔ انٹیگریٹی منیجر کو علامات کے بارے میں نہ بتانا بھی سنگین خلاف ورزی میں شامل ہے جبکہ ایسی دوا کا استعمال جو علامات کو کم یا ٹیسٹ کے رزلٹ پر اثر انداز ہو، سنگین خلاف ورزی ہوگی۔
پی ایس ایل کیلئے کرونا پروٹوکولز جاری ‘خلاف ورزی پر سخت سزا
Jan 21, 2022