گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سٹی نائب صدر مسلم لیگ ن جمشید ایوب بٹ نے کہا ہے کہ لاہوردھماکے میں قیمتی جانوں کا ضیاع افسوسناک ہے جاں بحق ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی کے لئے دعا گو ہیں اور انکے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، ان خیالات کااظہار انہوںنے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ انارکلی بازار جیسے مصروف مقام پر بم دھماکہ سکیورٹی کی ناکامی ہے دھماکے میںملوث افراد کو فی الفور گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے انہوں نے مزید کہا کہ لاہور میں ہونے والا بم دھماکہ انسانیت پر حملہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں انہیں کسی صورت معاف نہیں کیا جا سکتا بم دھماکہ کرنے والوں کو ہر صورت میں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور کڑی سزا دی جائے ان کا کہنا تھا کہ بم دھماکہ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں ۔
لاہوردھماکے میں قیمتی جانوں کا ضیاع افسوسناک ہے:جمشید ایوب بٹ
Jan 21, 2022