عوام ماسک ‘ سماجی فاصلہ سمیت حکومتی ہدایت پر عمل پیرا ہوں : زاہد پرویز 

ننکانہ صاحب( نامہ نگار خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) کرونا ویکسی نیشن کے حوالے سے جاری ریڈ مہم اور سکولوں و کالجوں میں کرونا ویکسی نیشن کے ٹارگٹ کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر ننکانہ زاہد پرویز وڑائچ کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ ڈاکٹر زینب طاہر، چیف ایگزیکٹو افسر ہیلتھ اتھارٹی ننکانہ ڈاکٹر راشد خان، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر کامران واجد، صدر پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن قیصر عرفان چوہدری نے شرکت کی، اس موقع پرڈی ایچ او ڈاکٹر کامران واجد نے کرونا ویکسی نیش مہم اور سکولوں و کالجوں میں 12 سال سے زائد بچوں کی ویکسی نیشن کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ کو تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال،سماجی فاصلہ سمیت تمام تر حکومتی ہدایات پر عمل پیرا ہوںاور کرونا جیسی موذی مرض سے نمٹنے کے لیے انتظامی اداروں کا ساتھ دیںتاکہ اس موذی مرض سے بچا جاسکے۔ ضلع بھر میں شہریوں کی کرونا ویکسین کی پہلی خوراک کا 76فیصد ٹارگٹ مکمل کیا جا چکاہے ۔

ای پیپر دی نیشن