شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی کے ڈویژنل صدر رائے شاہجہان بھٹی اور جنرل سیکرٹری حاجی فلک شیر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مہنگائی ،بیروزگاری اور لاقانونیت کیخلاف 24 جنوری کو ٹریکٹر ٹرالیوںپر سوار ہوکر مارچ کیا جائیگا جس میں پیپلزپارٹی کے کارکنان، کسان ،زمیندار،تاجر ، وکلاء اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد بھرپور شرکت کریں گے اور اس مارچ کی کامیابی کیلئے ضلع ، تحصیل ، سٹی تنظیموںکیساتھ میٹنگز کا انعقاد کر کے انہیں ایجنڈا دیا جارہا ہے اور ڈویژنل کی سطح پر بھی عہدیداروں اور کارکنان کی بڑی تعداد بھی شرکت کریگی پیپلزپارٹی واحد سیاسی قوت ہے جس نے گراس روٹ لیول کی سیاست کیلئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں جب تک عام آدمی کا معیارزندگی بلند نہیں ہوگا حقیقی تبدیلی کا خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیرنہیں ہوگا ان خیالات کااظہارانہوںنے ضلعی سیکرٹریٹ میںمنعقدہ اجلا س سے خطاب کرتے کیا۔