ٹنڈومحمدخان (نامہ نگار) ایس ایس پی عابد بلوچ کی ہدایت پر پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ، بلڑی شاہ کریم پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نے منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے میر بہر محلہ میں کاروائی کرتے ہوئے ایک دیسی شراب کی بھٹی کو مسمار کرتے ہوئے ایک شراب فروش ملزم علی گوہر ملاح کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 60 لیٹر تیار شدہ دیسی شراب ، 958 لیٹر غیر تیار شد دیسی شراب ، شراب بنانے کا سامان برآمد کرتے ہوئے بلڑی شاہ کریم پولیس اسٹیشن میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ، سٹی پولیس اسٹیشن ٹنڈومحمدخان کے ایس ایچ ا و نے دوران گشت کیٹل فارم کے قریب کاروائی کرتے ہوئے ایک دیسی شراب فروش ملزم انور علی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 20 لیٹر دیسی شراب برآمد کرتے ہوئے سٹی پولیس اسٹیشن ٹنڈومحمدخان میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔