اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی کی برطانوی ہائی کمشنر ایچ ای کرسچن ٹر نرسے ملاقات ۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی نے برطانوی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہم شکر گزار ہے کہ برطانیہ نے پاکستا ن کے اہم مسائل بشمول یورپی یونین کی طرف سے جی ایس پی پلس تجارتی مراعات کی حمایت کی ہے۔انہوں نے پاکستان میں تعلیم کے شعبے بالخصوص خواتین کی تعلیم کے لیے برطانوی حکومت کے تعاون کو بھی سراہا۔برطانوی ہائی کمشنر ٹرنر نے یوسف رضا گیلانی کو بتایا کہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ اپنے مضبوط تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو دونوں ممالک کے لیے باہمی طور پر فائدہ مند ہیں۔ملاقات کے اختتام پر ہائی کمشنر نے یوسف رضا گیلانی کو ایک کتاب تحفہ میں پیش کی۔
قائد حزب اختلاف سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی برطانوی ہائی کمشنرسے ملاقات
Jan 21, 2022