106ایس ای ٹی اساتذہ کی گریڈ 17میں ترقیوں کے کیسزوزارت تعلیم کوارسال

Jan 21, 2022

اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی نظامت تعلیمات نے 106ایس ای ٹی اساتذہ کے کیسز گریڈ 17میں ترقی کے لیے وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کو بھجوا دیئے ہیں جبکہ خواتین ایس ای ٹی اساتذہ کے کیسز پر کام آخری مراحل میں ہے،ان کے کیسز بھی آئندہ ہفتے بھجوائے جانے کا امکان ہے ،اسلام آباد کے مختلف تعلیمی اداوں میں تعینات ایس ای ٹی اساتذہ کو گریڈ16سے گریڈ 17میں ترقی دی جائے گی،مردو خواتین ایس ای ٹی اساتذہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے اپنی ڈگریوں کی تصدیق کا عمل مکمل کرلیں  تاکہ ان کی ترقیوں کے عمل میں کوئی رکاوٹ نہ آئے،فیڈرل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر ملک امیر خان نے اساتذہ کو مبارکباد دی ہے ۔
کہ ہم ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی ای ڈاکٹر اکرام علی کے مشکور ہے جنہوں نے اساتذہ کی ترقیوں کے کیسز میں خصوصی دلچپسی لیتے ہو ئے ان کو تیار کرا کے وزارت تعلیم کو بھجوایا ہے ،انہوں نے ڈائریکٹرسکولز عبدالوحید کا شکریہ ادا کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ ان کیسوں کی تیاری میں کام کر نے والے سی جی سیکشن کے عملے خاص طور قیصر اکرم کا خصوصی کردار ہے،اساتذہ کی ترقیوں کا عمل مکمل ہو نے سے تدریسی عمل میں بہتری آے گی اور اساتذہ زیادہ توجہ اور دلچسپی سے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔

مزیدخبریں