پاکستان :کورونا کیسز میں ہولناک اضافہ، 7678 نئے شکار، 23افراد لقمہ اجل

اسلام آباد:کورونا وائرس کی پانچویں لہر نے ملک میں تباہی مچادی. موذی وباء نے 7678 نئے شکار کرکے 23افراد کو زندگیوں سے محروم کردیا۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23 اموات اور 7678 کیسز ریکارڈ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناب 13 فیصد تک پہنچ گیا ہے جبکہ سندھ میں سب سے زیادہ اموات کی اطلاع ہے۔اومی کرون ویرینٹ کے پھیلاؤ سے قبل اموات کی تعداد کم تھی. لیکن اب اموات کی تعداد بڑھ رہی تھی اورپاکستان میں کئی مہینوں کے بعد 20 سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 نئی اموات اور 7678 کورونا وائرس کیسز ریکارڈ کیے گئے ۔


این سی او سی کے اعدادوشمار کے مطابق 23 نئی اموات کے بعد مجموعی اموات کی تعداد اب بڑھ کر 29065 ہو گئی ہے جبکہ نئے 7678 کیسز شامل کرنے کے بعد متاثرین کی تعداد 1353479 ہو گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں 59343 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسزکا تناسب 12اعشاریہ 93 فیصد رہا۔
814 مریض اس وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 1266479 ہوگئی ہےجبکہ ملک میں فعال کیسز کی کل تعداد57935 ریکارڈ کی گئی۔
مزید پڑھیں:ایکسپو سینٹر میں فائزر ویکسین ناپید، بد ترین انتظامی بحران

سندھ میں اب تک 516874، پنجاب میں 458879، خیبرپختونخوا میں 183403، اسلام آباد میں 115047، بلوچستان میں 33812، آزاد کشمیر میں 34997 اور گلگت بلتستان میں 10467 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔
پنجاب میں اب تک 13 ہزار 96 افراد ، سندھ میں 7 ہزار 727، خیبر پختونخوامیں 5 ہزار 968، اسلام آباد میں 971، آزاد کشمیر میں 749، بلوچستان میں 367 اور گلگت بلتستان میں 187 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن