کامیاب جوان پروگرام،لاہورقلندرزمل کرکرکٹ کے باصلاحیت کھلاڑی تلاش کرینگے

Jan 21, 2022 | 16:24

ویب ڈیسک

نوجوانوں کے امور کے بارے میں معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہاہے کہ نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں میں شامل کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔

آج اسلام آباد میں لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عاطف رانا کے ہمراہ نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک کی 68 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر نوجوانوں پرمشتمل ہے جنہیں صحت مندانہ سرگرمیوں میں شامل کرنے کی ضرورت ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ کامیاب جوان سپورٹس ٹیلنٹ ہنٹ مہم کے ذریعے بارہ کھیلوں میں سپورٹس کے ہیروز تلاش کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام اور لاہور قلندرز مل کر کرکٹ کے کھیل میں باصلاحیت کھلاڑیوں کو تلاش کریں گے اور نئے ہیروز کو آگے لایا جائے گا۔عاطف رانا نے اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ وہ اگلی پاکستان سپر لیگ کے بعد ملک بھر میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام منعقد کریں گے۔

مزیدخبریں