وزیراعظم کے ترجمان و معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ نااہل لیگ میں قحط الرجال کا یہ عالم ہے کہ مریم اورنگزیب معیشت پر بھاشن دیتی ہیں،کووڈ۔19 کے بعد سے پاکستان کا نارمیلسی انڈیکس میں دوسرا نمبر ہے۔ جمعہ کو مریم اورنگزیب کے بیان پر انہوں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ نااہل لیگ میں قحط الرجال کا یہ عالم ہے کہ مریم اورنگزیب معیشت پر بھاشن دیتی ہیں۔ایک طرف عالمی اداروں کی رپورٹس ہیں اور دوسری طرف شریف خاندان کے ذاتی غلاموں کے جھوٹ۔انہوں نے کہا کہ معیشت کی الف ب سے نابلد شریفوں نے ملکی معیشت کو تباہی کی نہج پر لا کرچھوڑا۔ سمدھی اکاؤنٹنٹ کے ذریعے ملک کا بیڑا غرق کرنے والے آج مفرور ہیں۔ دی اکانومسٹ کی کل کی رپورٹ ن لیگ کے منہ پر طمانچہ ہے۔