لاہور(خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مبلغ مولانا عبدالنعیم، مولانا محبوب الحسن طاہر، مولانا عبدالعزیز، مولانا محمد زبیر جمیل، مولانا سمیع اللہ، مولانا محمدارشادنے گزشہ روز کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام میں خشت اول کی حیثیت رکھتا ہے کہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ ہمارا مذہبی اور آئینی فریضہ ہے ہرقیمت پر اسکا تحفظ کریں گے۔ منکرین ختم نبوت قادیانیوں کے خلاف ہماری آئینی وقانونی جدوجہد جاری رہے گی۔ختم نبوت اور ناموس رسالت کے تحفظ کاکام قربت خداوندی حاصل کرنے کے مترادف ہے۔ منکرین ختم نبوت اور اسلام وملک دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں اپنی صفوں میں نظم ونسق اور اتحاد پیداکرنا ہوگا۔ قادیانی اسلام کا فرقہ نہیں بلکہ یہ ایک فتنہ ہے ۔ علماء نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مقدس ہستیوں کی توہین پر عمرقید کی سزا کا بل قومی اسمبلی سے پاس ہونا ایک اچھا اور قابل تحسین عمل ہے۔