لاہور(خصوصی نامہ نگار) جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی نے کہا ہے کہ بھارت کشمیری عوام کے ساتھ مسلسل ظلم کررہاہے اور ہمارے حکمران بے حس ہوچکے ہیں۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جسے ہم بھول چکے ہیں۔ مودی ظالم درندہ بن کر کشمیری عوام کی جان ومال اور عزتوں کو پامال کر رہا ہے اور ہمارے بے حس حکمرانوں نے ہمیشہ مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھوکا کیا ہے۔ تاریخ ایسے بے ضمیر حکمرانوں کبھی معاف نہیں کرے گی۔ قائد اعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا اور ہم نے کشمیری عوام کو مودی جیسے ظالم کے سامنے ان کے ہاتھ پاؤں باندھ کر قربانی کے پیشِ کردیا ہے اقوامِ متحدہ کا کردار ہمیشہ مسلمانوں کے حوالے شیطانی اور منافقانہ رہا ہے اور ہم اس کے سامنے قراداوں کو پیش کرکے امن سے بیٹھے ہوئے ہیں اور کشمیری عوام پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں ہمیں کھل کر کشمیر کے حوالے سے کشمیری بھائیوں کی ہر سطح پر مدد کرنا ہو گی کشمیر قراردادوں سے نہیں بھارت کی مرمت سے آزاد ہو گا۔
بھارت کشمیری عوام پر مسلسل ظلم کررہاہے حکمران بے حس ہوچکے :عبد الغفار روپڑی
Jan 21, 2023