لاہور(نمائندہ خصوصی) سوشل میڈیا پر امیر زادے کی مزدور سے بدتمیزی اور دال سڑک پر پھینکنے والے کی ویڈیو وائرل ہوئی ۔ ڈی آئی جی افضال کوثر نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔ نواب ٹاؤن پولیس نے سب انسپکٹر رائے اورنگزیب کی مدعیت میں درج کر کے ملزم عرفان خان کو گرفتار کر لیا۔ مقدمہ میں دھمکیاں دینے اور نقصان پہنچانے کی دفعات شامل کی گئیں۔