لاہور(سپیشل رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے معلومات پبلک کر نے کے کیس میں لاہور جم خانہ کلب کی انفارمیشن کمشنر کے فیصلے کیخلاف درخواست مسترد کردی ہے۔ فاضل عدالت نے اکیس صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ جم خانہ کلب کی اراضی پنجاب حکومت کی ملکیت ہے۔ حکومت پنجاب نے 1137کنال اراضی پانچ ہزار ماہانہ کے عوض جم خانہ کلب کو پچاس سالہ لیز پر دی ہے۔ کلب کی لیز میں 2050تک توسیع کی گئی ہے جس زمین پرکلب ہے اس کی معلومات حاصل کرنا عوام کا بنیادی حق ہے۔آئین ہرشہری کو معلومات تک رسائی کا حق دیتا ہے۔انفارمشین کمشنر پنجاب نے لاہور جم خانہ کی معلومات پبلک کرنے کا درست فیصلہ دیا ہے۔
ہائیکورٹ : معلومات پبلک کر نے کے کیس میں لاہور جم خانہ کلب کی انفارمیشن کمشنر کے فیصلے کیخلاف درخواست مسترد
Jan 21, 2023