راولپنڈی(محبوب صابر سے)راولپنڈی کو 3تحصیلوں صدر، کینٹ اور سٹی میں تبدیل کرنے کے بعد ان کے دفاتر بھی الگ الگ تعمیر کرنے کے منصوبے بنائے گئے جن میں ایک منصوبہ تحصیلدار صدر کا آفس تحصیل آفس راجہ بازار میں تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئندہ ماہ فروری کے آخر میں تعمیر مکمل ہو جائیگی جہاں پر ریونیو افسران اور عملہ کام شروع کر دے گا، حکومت پنجاب نے راولپنڈی تحصیل کو 3حصوں میں تقسیم کیا جس کے مطابق تحصیل صدر، تحصیل کینٹ اور تحصیل سٹی قائم کی گئیں اور ان کے دفاتر بھی نئی عمارتوں میں قائم کرنے کیلئے منصوبے پو کام شروع کیا پہلے مرحلے میں تحصیلدار صدر کے دفتر کیلئے دو منزلہ عمارت تعمیر کرنے کی تحصیل آفس راجہ بازار میں منصوبہ شروع کیا گیا جس پر ساڑھے 4کروڑ روپے لاگت آئی اور یہ دو منزلہ عمارت تکمیل کے آخری کراحل میں ہے عمارت میں رنگ و روغن اور دفتروں کی تیاری مکمل کی جا رہی ہے ، امکان یہ ہے کہ عمارت ماہ فروری 2023ء کے آخر تک مکمل ہو جائے گی اور تحصیلدار صدر اپنے عملے کے ساتھ کام شروع کر دیں گے۔