ڈومینیکا (نیٹ نیوز) ایک ایسے شخص کو زندہ بچالیا گیا جو 3 ہفتے سے زائد عرصے تک سمندر میں بغیر خوراک کے بادبانی کشتی میں بھٹک رہا تھا۔ ایلوس فرانسس نے کشتی پر لفظ ہیلپ لکھا ہوا تھا جو طیارے نے دیکھ لیا۔ ایلوس فرانسس نے ایک ویڈیو میں بتایا کہ 'میرے پاس کھانا نہیں تھا بس ایک کیچپ کی بوتل، ادرک پاؤڈر اور Maggi کشتی میں موجود تھے، تو میں نے ان سب کو پانی میں ملا لیا'۔ کیریبین جزائر کے ایک چھوٹے ملک ڈومینیکا سے تعلق رکھنے والے ایلوس فرانسس نے بتایا کہ انہوں نے اپنی کشتی کی مرمت دسمبر میں سینٹ مارٹن جزیرے کے قریب کی تھی مگر پھر خراب موسم ان کی کشتی کو سمندر میں دور لے گیا۔ اور وہ 24 دن تک سمندر میں بھٹکنیر مجبور ہو گیا۔