لندن، بسوں، ٹرینوں کے کرایوں  میں ریکارڈ5.9  فیصدکااضافہ

Jan 21, 2023

لندن(این این آئی)لندن میں کونسل ٹیکس عائد، بسوں اور ٹرینوں کے کرایوں میں ریکارڈ 5.9 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔ زون 1 کے مصروف اوقات میں ٹیوب کرایوں میں 12فیصد اضافہ، جبکہ آف پیک کیلئے ٹیوب کرایوں میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔اس کے علاوہ ڈے ٹریول کارڈ میں زون 1-6 تک 4 پاونڈ کا اضافہ کیا گیا ہے۔، زون 1-4 کیلئے ٹیوب کرایوں میں 70 پینس اضافہ ہوا ہے۔ہفت روزہ پاس کی قیمت میں 1.40 پاونڈ اضافہ ہوا ہے، جبکہ لندن کے ہر گھر کے کونسل ٹیکس میں 9.7 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔گریٹر لندن میں بینڈ ڈی کے کونسل ٹیکس میں 38.55 پاونڈ کا اضافہ ہوا ہے، کرایوں اور کونسل ٹیکس میں اضافے کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔میئر آف لندن صادق خان کا کہنا ہے کہ حکومت کے مطلوبہ فنڈ نہ دینے سے اضافہ ضروری ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ محفوظ لندن ہماری ترجیح ہے۔

مزیدخبریں