سی ای او کا چھاپہ‘ رورل ڈسپنسری کو تالے‘ عملہ غائب

Jan 21, 2023


کوٹ ادو(       خبر نگار         )سی ای او ہیلتھ کوٹ ادوڈاکٹر مہرمحمد اجمل نے گزشتہ روزضلع بھرکے مختلف دیہی مراکز صحت،آر ایچ سی،جی ارڈی پر چھاپے مارے اور چک نمبر512ٹی ڈی اے میں قائم گورنمنٹ رورول ڈسپنسری پرچھاپہ کے دوران ڈسپنسری کو تالے لگے ہوئے تھے اور عملہ بھی غائب تھا جبکہ مذکورہ جی آر ڈی پر پولیو کے حوالے سے کوئی بینراورپولیوٹیم بھی موجود نہ تھی جبکہ مذکورہ جی آرڈی کافی عرصہ سے بندپڑی تھی،سی ای اوہیلتھ نے جی ارڈی پر تعینات عملہ ڈاکٹر،ڈسپنسرر اور مڈوائف سے تحریری جواب طلب کر لیا گیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹوآفیسرڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹرمہر محمداجمل نے کہا کہ کام چور عملہ کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے۔

مزیدخبریں