انتخابات میں تاخیر کی کوشش کرنیوالے عوام کے غیض و غضب سے نہیں بچ پائینگے: مسرت جمشید چیمہ

لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ امپورٹڈ ٹولہ انتخابات سے فرار کی کوشش میں نئے نئے شوشے چھوڑرہا ہے ،انتخابات میں تاخیر کی کوشش کرنے والے عوام کے غیض و غضب سے نہیں بچ پائیں گے ،مریم صفدر کی جلد وطن واپسی سیاسی طور پر تحریک انصاف کیلئے سود مند ہے ،ماضی کو دیکھا جائے تو مریم صفدر نے جس حلقے میں قدم رکھا پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے جیتی۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ نواز شریف کا یہ کہنا کہ پی ٹی آئی دور میں لوگ بدحال ہوئے مضحکہ خیز ہے ،ملک کے حالات ٹھیک کرنے کی ذمہ داری اٹھانے سے پہلے قوم کو بتائیں آپ واپس کب آئیں گے،قوم کو یہ بھی بتا دیں پاکستان واپس آنے کے بعد آپ کے دوبارہ پلیٹ لیٹس تو نہیں گریں گے ؟۔ انہوںنے کہا کہ  شریفوں نے اپنے ادوار میں پاکستان کو نہیں بلکہ خود کو مشکلات سے نکالا ہے ،عوام کے پاس کھانے کیلئے روٹی نہیں ہے یہ کابینہ کا حجم بڑھانے میں ریکارڈ قائم کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت ملک کو سری لنکا جیسی صورتحال سے دوچار کرنے کیلئے ’’ اوور ٹائم‘‘لگا رہی ہے،امپورٹڈ ٹولہ اپنی سیاست بچانے کیلئے انتخابات میں تاخیر کر کے ملکی سلامتی کو دائو پر لگارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو دیوار سے لگانے کی سازش کرنے والے نا مراد رہیں گے ۔

ای پیپر دی نیشن