اسلام آباد(این این آئی)سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہاہے کہ معیشت کو ٹھیک کرنے کے لیے مشکل فیصلے کرنے پڑیں گے۔نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے مصطفی نواز کھوکھر نے کہاکہ پاکستان کے مسائل کا سب کو پتہ ہے ان کا حل کیا ہے؟ مسائل کا حل کیا ہونا چاہیے اس سلسلے میں سیمینارز کا انعقاد کریں گے۔انہوں نے کہاکہ سیاسی اتحاد پر نہیں سوچا اس وقت ارادہ ہے کہ مسائل کے حل پر گفتگو کریں۔مصطفی نواز کھوکھر نے کہاکہ سیمینارز کا انعقاد ملک کے مختلف شہروں میں کیا جائے گا، سیاستدان راستہ نہیں نکال پا رہے صرف پاور پالیٹکس کی بات ہو رہی ہے۔پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر نے کہاکہ پاکستان میں معیشت اور دہشت گردی سب سے بڑے مسائل ہیں۔
معیشت کوٹھیک کرنے کیلئے مشکل فیصلے کرنے پڑیں گے،مصطفی نواز کھوکھر
Jan 21, 2023