عمران فائرنگ، ملزم نوید نے جے آئی ٹی کو وزارت داخلہ میں چیلنج کر دیا  

Jan 21, 2023


لاہور ( این این آئی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان فائرنگ کیس کے ملزم نوید نے جوائنٹ انویسٹی ٹیم کو وزارت داخلہ میں چیلنج کر دیا۔ملزم نوید نے اپنے وکیل میاں دائود کی وساطت سے وزارت داخلہ میں درخواست دائر کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ وزیرآباد حملہ کیس کی جے آئی ٹی پہلے دن سے سیاسی بدنیتی کا مظاہرہ کر رہی ہے، جے آئی ٹی کے ممبران کے درمیان بدنیتی کی بنیاد پر اختلافات کی سرکاری خط و کتابت میں تصدیق ہو چکی ہے، جے آئی ٹی کے سربراہ نے مقدمے میں فرضی گواہ اور ملزم متعارف کروائے ہیں، درخواست گزار کیخلاف جھوٹے مقدمے میں جی آئی ٹی سربراہ نے خودساختہ ثبوت پیدا کئے ہیں، جے آئی ٹی سربراہ کے متعارف کروائے گئے گواہ/ملزمان جے آئی ٹی سے ملے ہوئے ہیں، ایک دوسرے پر سنگین الزامات کے بعد جے آئی ٹی سربراہ نے تفتیش ایک سول افسر کے سپرد کر دی ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ قانون کے مطابق سول افسر دہشتگردی کے مقدمے کی تحقیقات کر ہی نہیں سکتا۔

مزیدخبریں