اسلام آباد (وقائع نگار) احتساب عدالت کے ایڈمنسٹریٹیوجج محمد بشیر کی عدالت میں زیر سماعت وزیر اعلی سندھ مرادعلی شاہ وغیرہ کے خلاف نوری آباد پاور پراجیکٹ ریفرنس میں ملزمان کی بریت درخواستوں پر دلائل جاری رہے۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف اور ملزمان کے وکلاء عدالت پیش ہوئے،مراد علی شاہ کی جانب کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا، ملزم سلطان فاروق کے وکیل کی جانب سے تحریری دلائل بھی جمع کروائے گئے، جن کے بعد شریک ملزم خواجہ عبد الغنی مجید کے وکیل ارشد تبریز کی جانب سے دلائل دیتے ہوئے کہاگیا کہ نوری آباد پاور پلانٹ پراجیکٹ پبلک پارٹنرشپ کے تحت شروع ہوا، پراجیکٹ میں پبلک پریکیومنٹ رولز کو فالو کیا گیا،ریفرنس میں شریک کسی پبلک آفس ہولڈر پر کوئی مالی فائدہ اٹھانے کا کوئی الزام نہیں، کیس نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، شریک ملزمان سہیل راجپوت،آغا واصف عباس ،شاہ نواز فرحان، عبدالنبی میمن،نثار احمد شیخ کے وکلائ کی جانب سے دلائل مکمل ہو جانے پر عدالت نے ریفرنس میں شریک دیگر مزمان کی بریت درخواست پر دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 25 جنوری تک کیلئے ملتوی کر دی۔
نوری آباد پاور پراجیکٹ ریفرنس‘ مراد شاہ وغیرہ کی بریت درخواستوں پر دلائل جاری
Jan 21, 2023