ڈالر 50 پیسے مزید مہنگا، سونے کی قیمت 700 روپے تولہ بڑھ گئی 


کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ گزشتہ روز  بھی جاری رہا انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر 52 پیسے مہنگا ہوکر 229 روپے 67 پیسے کا ہو گیا ہے انٹر بینک میں گزشتہ روز ڈالر 229 روپے 15 پیسے پر بند ہوا تھا ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 240 روپے کا ہو گیا ہے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بہاؤ 50 پیسے بڑھا اوپن مارکیٹ میں گزشتہ روز ڈالر کا بہاؤ 239.50 روپے تھا ۔700 روپے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 86 ہزار روپے ہو گئی آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام  سونے کا بہاؤ 600 روپے اضافے سے ایک لاکھ 59 ہزار 465 روپے ہے ۔ عالمی بازار میں سونے کا بہاؤ 20 ڈالر اضافے سے 1929 ڈالر فی اونس ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...