اختیارات کا ناجائز استعمال چیف ایگزیکٹو ایجوکیشن معطل 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب نے چیف ایگزیکٹو ایجوکیشن سجاد اسلم کو تبدیل کر کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن زنانہ روبینہ نسرین کو سی او ایجوکیشن کا اضافی چارج دے دیا ہے۔ الزامات ثابت ہونے پر پیڈا ایکٹ کے تحت معطل کردیا ۔ذرائع کے مطابق مذکورہ سی ای او ایجوکیشن نے درجہ چہارم کی بھرتی میں اپنے اختیارات کا ناجائز ،تاخیری حربے استعمال کیے،امیدواروں کے انٹرویو کے بعد بھرتی ہونے والوں کے نوٹیفکیشن کو کئی روز تک روک لیا،اس سلسلہ میں سابق صوبائی وزیر قانون خرم شہزاد ورک ایڈووکیٹ نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کو بھی آگاہ کیا،جن کی سفارش اور سابق صوبائی وزیر قانون خرم شہزاد ورک ایڈووکیٹ کی سیکرٹری ایجوکیشن کو کی جانے والی شکایت کے بعد الزامات ثابت ہونے پر پیڈا ایکٹ کے تحت معطل کردیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...