مستحق خواتین کو نقد رقم کی تقسیم کا نیا طریقہ کار متعارف کرا رہے ،فیصل کنڈی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام مستحق خواتین کو  انفرادی بینک اکاؤنٹ کے ذریعے نقد رقم کی تقسیم کا نیا طریقہ کار متعارف کرا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ یہ بات انہوں نے خیبرپختونخوا سے آنے والے خواتین کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔فیصل کنڈی نے وفد کو بتایا بی آئی ایس پی کا نقد رقم کی تقسیم کا طریقہ کار ڈیجیٹل اور شفاف ہے  جسے مزید آسان  اور جدید بنانے کے لیے مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...