اعلان کرتا ہوں، نگران حکومت یہی الیکشن کمشنر بنائے گا، ہمارے دور میں مہنگائی بڑھی، کائرہ 


لاہور؍ رائیونڈ (نیوزرپورٹر+ نمائندہ نوائے وقت) وزیر اعظم کے مشیر برائے آزاد کشمیر،گلگت و بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ رائیونڈ میں اعلان کر رھا ہوں کہ یہی الیکشن کمشنر نگراں حکومت بنائے گا اور انہیں اسے ماننا پڑیگا،صوبائی الیکشن پہلے ہونگے۔پرویز الٰہی نے فرمایا ہے کہ نگراں حکومت کو نہیں مانیں گے،یہ ماما جی کا راج نہیں،آئین کا راج ہے،آئین کہتا ہے کہ عبوری حکومت کا فیصلہ  وزیر اعلی اور اپوزیشن لیڈر نہ۔کر سکے تو فیصلہ الیکشن کمشن کریگا۔انہیں کراچی۔میں بری شکست کے بعد نانی یاد آ رھی ہے،پنجاب کے الیکشن میں بھی انہیں شکست ہو گی۔اگلے عام الیکشن میں پیپلز پارٹی کامیاب ہو گی،پیپلز پارٹی آتی ہے تو روز گار لاتی ہے۔کشمیر کا مقدمہ لڑتی ہے۔او آئی سی کا سیکرٹری چکھوٹی میں کھڑا ہو کر کشمیر کا مقدمہ لڑتا ہے۔وہ پاجیاں پنڈ میں پیپلز پارٹی میں رانا دلشاد صفدر،رانا فیصل اور راناندیم کی شمولیتی تقریب سے خطاب کر رھے تھے۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عمران حکومت کو کس طرح لایا گیا سب کو پتہ ہے آج پاکستان کو تنہائی سے نکال کر بہتری کی طرف چلے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم اقتدار میں مہنگائی کم کرنے آئے تھے مگر افسوس مہنگائی کم نہیں کر سکے ہمارے اقتدار میں آنے سے مہنگائی بڑھی ہے لیکن مہنگائی بڑھنے کا ذمہ دار عمران خان اور اس کے عالمی معاہدے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...