راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے جمعہ کے روز اڈیالہ جیل کا دورہ کیاجسٹس اطہر من اللہ اور رجسٹرار سپریم کورٹ عشرت علی بھی چیف جسٹس آف پاکستان کے ہمراہ تھے چیف جسٹس آف پاکستان نے دیگر جج صاحبان کے ہمراہ خواتین بیرکس اور کم عمر قیدیوں کی بریکس نمبر 1 ، 5 اور 9 کا دورہ بھی کیاچیف جسٹس نے اڈیالہ جیل کے دورے کے دوران خواتین اور کم عمر قیدیوں کے مسائل سنے چیف جسٹس آف پاکستان نے غریب قیدیوں کو یقین دلایا کہ حکومت پاکستان ان کو وکلاء تک رسائی فراہم کرے گی چیف جسٹس نے جیل اصلاحات پر من و عن عملدرآمد کا حکم دیا چیف جسٹس نے دوبارہ بھی اڈیالہ جیل دورہ کرنے کا عندیہ دیا چیف جسٹس نے اڈیالہ جیل میں سزا یافتہ قیدیوں کے مسائل جلد حل کرنے کی ہدایت کی جیل دورے کے دوران سیشن جج اسلام آباد طاہر محمود، سیشن جج عطا ربانی،چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ عثمان ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی مشتاق احمد اوجلہ، سنئیر سول جج رانا مشاہد، ہیومن ریسورس سے رابعہ چوہدری آغا، ہائیکورٹ کی انسپکشن ٹیم کے وقار احمد بھی موجود تھے آئی جی جیل پنجاب ملک مبشر، سی پی اوسید ندیم شہزاد بخاری، ڈی آئی جی جیلخانہ جات سعید اللہ گوندل، اے سی اسلام آباد ثانیہ احمداور دیگر بھی موجود تھیچیف جسٹس کے دورہ کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے چیف جسٹس آف پاکستان ساڑھے تین گھنٹے تک اڈیالہ جیل کا دورہ کرنے کے بعد واپس اسلام آباد روانہ ہوگئے ۔
چیف جسٹس کا اڈیالہ جیل کا دورہ،خواتین وکم عمر قیدیوں کے مسائل سنے
Jan 21, 2023