پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل بل 2022 کی توثیق کے بعد نوٹیفکیشن جاری 

اسلام آباد(نا مہ نگار)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل بل 2022 کی توثیق کے بعد گزٹ نوٹیفکیشن جاری ،گزٹ نوٹیفکیشن کے بعدپی ایم ڈی سی بل باضابطہ طور پر فعال ہو گئی ہے ، پی ایم ڈی سی بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظور ہونے کے بعد صدر مملکت کے دستخطوں کے بعد عمل میں آیاہے۔  ترجمان کے مطابق پی ایم ڈی سی بل کے فعال ہونے کے بعد تمام تر ضروری اقدامات کو ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے گا۔ نئی کونسل کی تشکیل ہونے تک کونسل کے معاملات وفاقی وزارت صحت دیکھے گی۔ صدر عارف علوی نے پاکستان میڈیل اینڈ ڈینٹل کونسل بل 2022 کی توثیق کی تھی ،بل کی توثیق آئین کےآرٹیکل 75 کے  تحت کی گئی تھی صدر عارف علوی کی جانب سے بل کی توثیق کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا ،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے 41 صفحات پر مشتمل گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''گفتگو بندنہ ہو بات سے بات چلے''

پاکستانی قوم بیلا روس کے محترم صدر ایگزاانڈرلوکا شینکو کا سپاس تشکرادا کرتی ہے کہ جنہوں نے آزاد فلسطین کے قیام میں مسلم امہ ...