کراچی (اسٹاف رپورٹر)یو سی 8سے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار حیدر خلیل نے انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کے خلاف سائٹ ایریا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فارم 11کے ہمیں فوری طور پر دیا جائے کیونکہ اس یوسی سے ہم 2641ووٹ حاصل کر کے پہلے نمر پر ہیں جبکہ جماعت اسلامی 2417ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہی ہے اور پی پی پی 2042ووٹ حاصل کر کے تیسرے نمبر پر ہے لیکن حکومتی ادارے جعلی طریقوں سے پی پی پی کو کامیاب قرار دے رہے ہیں جو کہ سراسر زیادتی ہے ہم اس فیصلے کے خلاف احتجاج کرتے ہیں اور کل تک ہمیں فارم 11جاری نہیں کیا تو ہم ڈی سی آفس اور الیکشن کمیشن کے خلاف بھر پور مظاہرہ کریں گے۔ اس موقع پر اے این پی کے کونسل ممبر ظفر خلیل نے کہا کہ یہ الیکشن نہیں سلیکشن ہے اور اعلی ادارے کامیاب ہونے
والے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار یوسی 8 سے حیدر خلیل پر پر دباؤ ڈال رہے ہیں اس سلسلے میں پولیس نے دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کے اہلہ خانہ کے لوگوں کے خلاف ایف آئی آر میں نام ڈال دیئے ہیں جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔