نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو پھر بحرانوں سے نکالیں گے:گورنر

لاہور + چنیوٹ (نیوز رپورٹر + نمائندہ نوائے وقت) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ عام انتخابات سے قبل قائد میاں محمد نواز شریف پاکستان آئیں گے۔ یک دفعہ پھر میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو  بحرانوں سے نکالیں گے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ان کی اقتصادی ٹیم نے وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی قیادت میں شبانہ روز محنت اور خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لا کرپاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے۔مسلم لیگی رہنمائوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا ۔دریں اثناء انہوں نے گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی فیصل آباد کے دوسرے کانووکیشن کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ یو نیورسٹیوں کا بنیادی مقصد تحقیق کرنا ہے۔ گورنر پنجاب نے طالبات کو تلقین کی کہ مثبت سرگرمیوں کا حصہ بنیں ،صبر، تحمل اور لیڈر شپ کی صلاحیتیں پیدا کریں۔انہوں نے مزید کہاکہ طالبات تعلیم پر توجہ مرکوز کریں اور محنت کو اپنا شعار بنائیں۔ کانووکیشن میں پی ایچ ڈی،ایم فل،ایم اے،ایم ایس سی اور بی ایس کی طالبات کو ڈگریاں تفویض کی گئیں۔تعلیمی میدان میں امتیازی پوزیشن حاصل کرنے پر 80طالبات کو گولڈ میڈلزاور81 طالبات کو سلور میڈلز سے نوزا گیا۔ کانووکیشن میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق، یونیورسٹی ڈائریکٹرزاورپرنسپل آفیسرز،سینڈیکیٹ ممبران، مختلف یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز، والدین اور ڈگری ہولڈرز نے شرکت کی۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے چنیوٹ دورہ کے موقع پر چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دفتر کا افتتاح کیا اور چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران سے ملاقات کی ملاقات کے دوران تاجروں نے اپنے مسائل سے آگاہ کیا جبکہ صدر چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چنیوٹ دانش نعیم فخری نے ان کو ویلکم کیا اور گلدستہ پیش کیا‘ بعدازاں گورنر پنجاب بلیغ الرحمن دین گارڈن چنیوٹ پہنچے جہاں پر ایس ایم عمران نے ان کا استقبال کیا دین گارڈن چنیوٹ میں ان کے اعزا ز میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں سی پیک کے منصوبہ جات کو دیوار کے ساتھ لگایا گیا سابقہ حکمرانوں کی وجہ سے آج ہمار ا ملک مسائل کا شکار ہے موجودہ حکومت ملک کو خوشحال بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے ملک کو اندھیروں سے ن لیگ نے نکالا ہے پی ٹی آئی نے چا رسال میں ملک میں اتنا بگاڑ پیدا کردیا ہے کہ اسے ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا، عوام آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کو مسترد کرے گی تقریب کے بعد گورنر پنجاب نے دین گارڈن میں نئی بننے والی مسجد کا افتتاح بھی کیا اور پودے بھی لگائے گورنر پنجاب بلیغ الرحمن رکن قومی اسمبلی قیصر احمد شیخ کے ڈیرہ پر بھی گئے اور وہاں پر معززین شہریوں سے ملاقاتیں بھی کیں اور چنیوٹ کے مسائل حل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...