امریکی سفیر کی سنجرانی کے گھر آمد‘ سینٹ چیئرمین نے تعاون‘ اشتراک کار پر شکریہ ادا کیا

 اسلام آباد(نا مہ نگار) امریکی سفیر کی اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ کی رہائش گاہ آمد۔ چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی سے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینٹ نے مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون اور اشتراک کار  پر امریکی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور سیلاب متاثرین کی امداد پر بھی امریکی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں باہمی تعلقات کے فروغ پر بات چیت سمیت تجارتی روابط میں اضافے پر زور دیا گیا۔چیئرمینسینٹ نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان کثیر الجہتی نوعیت کے تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں اور بلوچستان میں سیلابی صورت حال میں یو ایس ایڈ کی سیلاب متاثرین کے لیے امداد کو سراہاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوایس ایڈ کے ساتھ مل کر بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں میں کمیونٹی ڈیویلپمنٹ کا کام قابل تعریف ہے اور اس پرمزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...