نئی دلی (نیٹ نیوز) بھارت نے گجرات فسادات کا ذمہ دار مودی کو قرار دینے والی برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی ڈاکومینٹری(دستاویزی فلم) کو پروپیگنڈا قرار دے کر پابندی لگا دی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی جانب سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر بنائی گئی دستاویزی فلم ' انڈیا: دی مودی کویسچن ' میں برطانوی دفترِ خارجہ کی ایک خفیہ رپورٹ کا انکشاف کیا گیا ہے جس میں مودی کو گجرات میں مسلم کش فسادات کا ذمہ دار قرار دیا گیا۔ دستاویزی فلم میں سوال اٹھایا گیا ہے نریندر مودی بطور وزیر اعلیٰ 2002 کے گجرات فسادات کو روکنے اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی میں ناکام کیوں ہوئے؟بی بی سی کا کہنا ہے دستاویزی فلم کی تیاری میں تمام ادارتی معیارات کا خیال رکھتے ہوئے منصفانہ تحقیق کی گئی ، بی جے پی سمیت تمام حلقوں، عینی شاہدین اور ماہرین کی آرا کو بنیاد بنایا گیا، حتیٰ کہ بھارتی حکومت سے بھی رجوع کیا گیا لیکن مودی سرکار نے اپنا موقف دینے سے انکار کر دیا۔
پابندی