کراچی (نوائے وقت رپورٹ) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کراچی اور حیدرآباد میں نئے بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات ہوئے پانچ دن ہوگئے لیکن نتیجہ اب تک نہیں آیا، موسم خراب ہے نہ برفباری، نہ ٹرن آؤٹ زیادہ ہے تو پھر انتخابی نتائج میں تاخیر کیوں؟ فافن اور الیکشن کمشن سمیت سب کہہ رہے ہیں کہ انتحابات میں دھاندلی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی اور حیدر آباد کا بلدیاتی الیکشن کالعدم قرار دے کر نیا الیکشن کرایا جائے، وہ شہر جو اسلام آباد اور سندھ حکومت کا بجٹ بناتا ہے اس کا خیال کیا جائے، اگر بلدیاتی انتخابات میں ایسی دھاندلی ہوگی تو عام انتخابات میں کیا ہوگا؟۔ کراچی میں تین بار بلدیاتی انتخابات ملتوی ہوئے پھر بھی حلقہ بندیاں ٹھیک نہ کی گئیں، الیکشن سے پہلے ہی نہیں بعد میں بھی دھاندلی کی جارہی ہے، ووٹنگ ٹرن آؤٹ بڑھانے کیلئے مختلف طریقے اپنائے جارہے ہیں۔ ووٹنگ کی شرح بڑھانے کیلئے دھاندلی کی جارہی ہے، الیکشن کمشن آنکھوں میں دھول جھونکنے میں بھی ناکام ہوچکی۔ ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھاکہ جماعت اسلامی، پی ٹی آئی، پیپلزپارٹی کو سمجھ نہیں آرہا کہ کیا کریں۔شہباز شریف کا مرحوم کیپٹن (ر)