چین کے قومی دن پر اسلام آباد میں خصوصی تقریب، کیک کاٹا گیا 

Jan 21, 2023


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) عوامی جمہوریہ چین کے قومی دن کے موقع پر اسلام آباد میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے پاکستان میں چینی سفارتکاروں کے ساتھ ملکر کیک کاٹا۔ تقریب میں چینی کمپنیوں، ذرائع ابلاغ کے نمائندگان اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سی پیک سمیت دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات خوش آئند ہیں۔ پاک چین دوستی ہمالیہ سے  بلند اور سمندر کی گہرائیوں سے گہری ہے۔
چین قومی دن 

مزیدخبریں