اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 59 فیصد کمی آگئی۔سٹیٹ بنک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا دسمبر 2022ء براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی مالیت 461 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1.147 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کی گئی تھی۔اسٹاک مارکیٹ سے 6 ماہ کے دوران 12.9 ملین ڈالر کا انخلاء دیکھا گیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 307 ملین ڈالر تھا۔ مجموعی طور پر غیر ملکی سرمایہ کاری میں 572 ملین ڈالر کا انخلاء ہوا۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 709 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اضافہ ہوا تھا۔اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاری کا انخلاء حکومت کی جانب سے ایک ارب ڈالر بانڈز کی ادائیگی سے علیحدہ ہے۔
سٹیٹ بنک