حیدرآباد(بیورو رپورٹ ) دکھی انسانیت کی خدمت کرکے ہم اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کرسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار بھائی خان ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی حاجی محمد اقبال قریشی نے بھائی خان ویلفیئر و حیدرآباد انڈس لائنز کلب کے مشترکہ تعاون سے گجراتی پاڑہ میں ایک روزہ مفت آئی کیمپ کا افتتاح کرنے کے موقع پر منعقدہ تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔افتتا حی تقریب میں بھائی خان ویلفیئر کے جنرل سیکریٹری محمد یاسین آرائیں۔ سرپرست محمد اشرف عباسی۔جوائنٹ سیکریٹری محمد اسماعیل شیخ، عبدالوہاب قریشی ،ڈاکٹر عابد ،سجاد علی چیئرمین تنظیم انسانیت ،ہارون، محمد حنیف شیخ، غلام حیدر،انیق راجپوت، تعلقہ لطیف آباد کے چیئرمین حاجی عبد الحمید مٹھو ،وائس چیئرمین اکرم شاہ،شعبہ خواتین کی انچارج میڈم صائقہ قاضی،فوزیہ نثار،حیدرآباد انڈس لائنز کلب کے لائن امتیاز خان ،کیمپ انچارج لائن ڈاکٹر محمد شفیع شیخ، لائن زاہد ذوالفقار، لائن تراب علی خواجہ، لائن صلاح الدین قریشی، لائن مناف میمن،لائن مقبول خان، لائن شاہد غوری، لائن اسلم خان، لائن ذوالفقار چوہان، لائن ڈاکٹر اشفاق قریشی، لائن عدیل صدیقی، لائن اسلم نرمان، لائن عاشق سومرو، لائن عرفان چینی والا، لائن یوسف دادا۔ لائن عمران ملک ۔ لائن سید مقبول۔لائن شاہد آرائیں۔لائن سرور نسیم ودیگر بھی موجود تھے۔مہمان خصوصی نے مزید کہا کہ بھائی خان ویلفیئر بغیر کسی امتیاز کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہی ہے کیونکہ انسانیت کی خدمت کرکے ہی ہم اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کرسکتے ہیں۔اس موقع پر بھائی خان ویلفیئر کے بانی و جنرل سیکریٹری محمد یاسین آرائیں نے کہا کہ بھائی خان ویلفیئر حیدرآباد کے گنجان و پسماندہ علاقوں میں فلاحی کاموں کے علاوہ لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کے مواقع بھی فراہم کر رہی ہے تاکہ لوگ اپنا کاروبار کر کے اپنا و اپنے بچوں کا عزت کے ساتھ گزر بسر کر سکے۔ ہمارا منشور ہے کہ پسماندہ علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر تعلقہ چیئرمین حاجی عبدالحمید مٹھو ۔اکرم شاہ۔ امتیاز خان و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے بھائی خان ویلفئر کے فلاحی کاموں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
گجراتی پاڑہ میں ایک روزہ مفت آئی کیمپ کا افتتاح
Jan 21, 2023