سانگھڑ (نامہ نگار)سول ہسپتال سانگھڑ میں 8 سال بعد نائٹ شفٹ میں او ٹی بحال گزشتہ رات ایک کامیاب آپریشن سول سرجن سول ہسپتال سانگھڑ ڈاکٹر علی محمد جونیجو کے سول سرجن تعیناتی کے بعد انہوں نے اپنی ٹیم ڈاکٹر شبیر چھینہ ڈاکٹر شحرش بھٹی کے ہمراہ مل کر اچھے اقدامات کرتے ہوئے تمام وارڈ کو فعال کردیا 8 سال بعد پہلا نائٹ شفٹ میں کامیاب سیزر آپریشن کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ عوام کو سہولیات فراہم کریں اس مقصد کے لیے ہم نے ایمرجنسی وارڈ، سرجیکل وارڈ، آرتھو وارڈ اور دیگر وارڈ کو مزید بہتر بنایا گیا ہے. اس کے علاوہ سول ہسپتال میں لیبارٹری کو بھی مزید بھتر کیا گیا ہے اس کے علاوہ HIV / ایڈز کنٹرول سینٹر کو بھی فعال کیا جارہا ہے جو کہ آئندہ ہفتے کام شروع کرے گا جس کے باقاعدہ عملے کو ٹریننگ دے کر مقرر کیا جائے گا. سول سرجن نے مزید کہا کہ سول ہسپتال میں کافی مسائل ہیں جن کے حل کے لیے ہم سول سوسائٹی سانگھڑ کے نمائندوں سے مل کر تمام مسائل کے حل کے لئے اقدامات کررہے ہیں ہماری اولین ترجیح ہے کہ ہم عوام کو زیادہ سے زیادہ صحت کی سہولیات فراہم کریں اس مقصد کیلئے سول ہسپتال میں مقرر عملہ دن رات کوشاں ہے۔