نوڈیرو(نمائندہ )نوڈیرو میں بدامنی کا راج ختم نہ ہوسکا،شہر کے اہم شاہرہ پر قائم ایزی پیسہ شاپ مالک سے ڈکیتی، دولاکھ نقد اور موبائل فون نامعلوم مسلح افراد لوٹ کر فرار ہوگئے،شہریوں کا احتجاجی دھرنا،ٹائروں کو آگ لگا کر روڈ بلاک کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نوڈیرو کی اہم شاہراہ شوگر مل روڈ پر غفاریہ مسجد کے بالمقابل واقع ایزی پیسہ شاپ کے مالک سعید احمد کوریجو سے 3 نامعلوم موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے دوکان پر اسلحہ کے زور پر یرغمال بنالیا اور تشدد کا نشانہ بناکر دو لاکھ روپے اور تین موبائل فون لوٹ کر فرار ہوجانے میں کامیاب ہوگئے، دوسری جانب واقعے کے خلاف شہریوں نے حافظ مشتاق احمد کوریجو،سعید احمد کوریجو،ریاض کوریجو،فیاض احمد کوریجو سمیت دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے باب ذوالفقار کے مقام پرسکر لاڑکانہ روڈ پر ٹائروں کو نذر آتش کرکے روڈ کو دونوں اطراف سے رکاوٹیں کھڑی کرکے بلاک کردیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہمارے شہر میں ڈکیتیاں حد سے زائدہ بڑہ گئی ہے اور ہم غیر محفوظ بن گئے ہیں دن دیہاڑے دوکانوں سے لوٹ لیا جاتاہے، اور تو اور ملزمان فرار ہوجانے میں بھی کامیاب ہوجاتے ہیں، پولیس کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔