لائف سٹائل بدلنا ہو گا رات 10بجے کے بعد کھلی مرکیٹوں کو 2لاکھ جرمانہ: ہائیکورٹ


لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کے تدراک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے رات دس بجے کے بعد کاروبار کرنے والی مارکیٹوں کو دو لاکھ روپے جرمانے کرنے کا حکم دے دیا ہے  عدالت نے حکم دیا ہے کہ سی سی پی او لاہور ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر افسران فوری احکامات پر عملدرآمد کرائیں۔ ہمیں اپنا لائف سٹائل تبدیل کرنا ہوگا عدالت نے باور کرایا کہ شادیوں میں ون ڈش کی خلاف وزری پر جرمانہ عائد کرنے کے حوالے سے غور کیا جارہا ہے جسٹس شاہد کریم نے درخواستوں پر سماعت کی جس میں ماحولیاتی اور سموگ کے تدارک کیلئے اقدامات نہ کرنے کی نشاندہی کی گئی۔ سیکرٹری جنرل لاہور سپر مارکیٹ نے عدالت سے کہا کہ عدالت سے درخواست کرتا ہوں تاحیات رات دس بجے مارکیٹیں بند کرنے کا حکم دیں، ہم سکون میں آچکے ہیں سب دکانداروں کا اس پر اتفاق ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ سارے شہر کو پارکنگ ایریا میں تبدیل کرکے من مانے پیسے مانگے جارہے ہیں عام آدمی اتنی بھاری پارکنگ فیس کیسے افورڈ کر سکتا ہے پارکنگ کمپنی کیا کررہی ہے؟ ایل ڈی اے کی اجازت کے  بغیر کیسے پارکنگ ممکن ہے۔ جوڈیشل کمشن کے ممبر نے  رپورٹ عدالت میں پیش کردی ممبر کمیشن کے مطابق فصلوں کی باقیات کو ختم کرنے کی مشینری کے  نام پر دیگر مشینری کی ڈیمانڈ بھی کردی گئی ہے  اس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ ابتدائی طور پر لاہور، گوجرانوالہ اور شیخوپورہ کے اضلاع کیلئے یہ مشینری منگوائی جائے عدالتی فیصلے کی آڑ میں غیرضروری مشینری کا آرڈر نہ دیا جائے ممبر جوڈیشل کمشن نے لاہور پارکنگ کمپنی کا ڈیٹا بھی عدالت میں پیش کردیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے کے وکیل نے کہا کہ عدالت کی جس طرح ڈائریکشن آرہی ہے ہم اس پر اس طرح کام کر رہے ہیں پارکنگ کے پلازے بنانے کے حوا لے سے کام کر رہے ہیں عدالت نے مزید سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔
مارکیٹیں

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...